Tuesday, 14 January 2014

عربی قاعدے " فُعَلَاء" کے تحت جمع بنانا۔

فُعَلَاء:پانچ حرفی لفظ ہے۔یعنی اس جمع کا وزن پانچ حروف پر مشتمل ہوتاہے۔1)اس میں پہلے حرف پر پیش(مضموم)ہوتی ہے۔ 2)دوسرے اورتیسرے حرف پر زَبَر(فتح) ہوتی ہے۔3)اورچوتھاحرف "ا"(الف) ہوتاہے۔4)آخری حرف "ء"آتاہے۔
واحد
جمع
واحد
جمع
واحد
جمع
اَدِیب
اُدَبَاء
اسیر
اُسَراء
امیر
امراء
اَمِین
اُمَنَاء
بخیل
بُخلاء
حکیم
حکماء
حلیم
حُلماء
خطیب
خطباء
خلیفہ
خلفاء
رفیق
رفقاء
رئیس(سردار)
رُؤساء
سفیر
سفراء
شاعر
شعراء
شریف
شرفاء
صالح
صلحاء
ضعیف
ضعفاء
طالب
طُلباء
ظریف
ظرفاء
عاقل
عُقلاء
فاضل
ٖضلاء
فصیح
فُصَحاء
غریب
غرباء
فقیر
فقراء
فقیہ
فُقَہاء
ندیم
ندماء
وارث
ورثاء
وزیر
وزراء
وکیل
وکلاء
فقیہہ
فقہاء
وارث
ورثاء


عربی قاعدہ "فِعلَان" ، "فَعَالِلَہ" ، "فُعَال" کے تحت جمع بنانا۔

*  فِعلاَن:پنج(پانچ)حرفی وزن ہے۔جس میں پہلا حرف زیر والا(مکسور)،دوسرا حرف ساکن اور تیسرا حرف زَبَروالا (مفتوح) ہوتا ہے۔
واحد
جمع
واحد
جمع
واحد
جمع
اَخ
اِخوَان
غُلام
غِلمَان
نار
نِیرَان
*  فَعَالِلَہ:شش(چھ) حرفی وزن ہے۔جس کا پہلا حرف  اور دوسرا حرف زَبَر والا(مفتوح)، تیسرا الف،چوتھا اور پانچواں  زَبَر والا(مفتوح)ہوتا ہے۔
واحد
جمع
واحد
جمع
واحد
جمع
اُستاد
اَسَاتِذَہ
تِلمیذ
تَلَامِذَہ
مَلعون
مَلَا عِنَہ
مُلحد
مَلَاحِدَہ
اَفغان
اَفَا عِنَہ
فَیلسوف
فَلَاسِفَہ
*  فُعَّال:چا رحرفی وزن ہے۔جس کا پہلا حرف پیش والا(مضموم)،دوسرا حرف مشدد مفتوح(شد کے اوپر پیش والا)  اورتیرا حرف الف ہوتا ہے۔
واحد
جمع
واحد
جمع
واحد
جمع
تاجر
تُجَّار
عامل
عُمَّال
جاہل
جُہَّال
خَادم
خُدَّام
حاجی
حُجَّاج
حاضر
حُضَّار
طالب
طُلَّاب
زاہد
زُہَّاد
ساکن
سُکَّان
ناظر
نُظَّار
عابد
عُبَّاد
عاشق
عُشَّاق
کافر
کُفَّار
صانع
صُنَّاع




عربی قاعدہ "فِعَل" ، "فُعَل" ، "فُعُل" کے تحت جمع بنانا۔

فِعَل:سہ حرفی(تین حروف)وزن ہے۔جس میں پہلا حرف زیر والا(مَکسُور)،دوسرا حرف زَبر والا(مَفتُوح) ہوتاہے۔
واحد
جمع
واحد
جمع
واحد
جمع
حصہ
حِصَص
فتنہ
فِتَن
ملت
مِلَل
حِکمت
حِکَم
فرقہ
فِرَق
نعمت
نِعَم
حِیلہ
حِیَل
قصہ
قِصَص
ہمت
ہِمَم
عِلّت
عِلَل
محنت
مِحَن
سیرت
سِیَر

فُعَل:سہ حرفی(تین حرف والا)وزن ہے۔پہلا حرف پیش والا(مَضمُوم)،دوسرا زَبَر والا(مَفتُوح) ہوتا ہے۔
واحد
جمع
واحد
جمع
واحد
جمع
اُمَت
اُمَم
دَولَت
دُوَل
سُنَت
سُنَن
صُورَت
صُوَر





فُعُل:سہ حرفی(تین حرف والا) وزن ہے۔جس میں پہلا حرف زَبَر والا(مَفتُوح)ہوتا ہے۔
واحد
جمع
واحد
جمع
واحد
جمع
کِتاَب
کُتُب
رَسُول
رُسُل
سَبِیل
سُبُل
اَسَد
اُسُد