Thursday 29 November 2012

اردو،چھٹی جماعت۔مظہرفیریدی


6th class Test  Syllabi  and  next  teaching  schedule
جماعت ششم،دوماہی امتحان اور آئندہ نصاب
1)     آزمائشی امتحان(Test)"حمد"،"نعت "اور"مادرِ ملت فاطمہ جناح" میں سے لیاجائے گا۔
2)     املا(Test)میں  مشکل الفاظ،جملے،اقتباس(Paragraph) شامل  ہوں گے۔
3)     وہ محاورات جن کے جملے جماعت میں بنوائے گئے ہوں گے،(Test)میں  شامل ہوں گے۔
4)     مختصر مشقی سوالات جن کے جوابات لکھوائے جاچکے ہیں،(Test)میں  شامل ہوں گے۔
5)     زبانی(Oral) ٹیسٹ بھی ہو گا۔جس میں طالب علم کو کتاب پڑھ کرسناناہو گی۔
سوال: حمد سے کیامراد ہے؟'یا'حمدکی تعریف کریں۔
جواب:اللہ کی تعریف کوحمدکہتے ہیں۔
سوال:نعت سے کیامرادہے؟'یا'نعت کی تعریف کریں۔
جواب:رسول اکرمﷺ کی تعریف کونعت کہتے ہیں۔
سوال:مادرِ ملت سے کیامرادہے؟'یا'مادرِ ملت کسے کہاجاتاہے؟'یا'مادرِ ملت کون تھیں؟
جواب: مادرِ ملت کے معنی ہیں "قوم کی ماں،"محترمہ فاطمہ جناح کومادرِملت کہاجاتاہے۔
سوال:قائدِ اعظم  سے کیامرادہے؟'یا'قائدِ اعظم  کسے کہاجاتاہے؟'یا'قائدِ اعظم  کون تھے؟
جواب: قائدِ اعظم کے معنی ہیں "عظیم رہنما"،محمد علی جناح کو ' قائدِ اعظم' کہاجاتاہے۔
سوال: بابائے قوم سے کیامرادہے؟'یا' بابائے قوم کسے کہاجاتاہے؟'یا'بابائے قوم کون تھے؟
جواب: بابائے قوم کامطلب ہے،'قوم کاباپ'،محمدعلی جناح کو بابائے قوم کہاجاتاہے۔
سوال:پھولوں کوعطرمیں بسانے سے کیامرادہے؟
جواب :اللہ نے پھولوں کو خوش بو عطاکی۔
سوال:اسم نکرہ سے کیامرادہے؟
جواب :اسمِ عام 'یا'وہ اسم جس میں عمومیت پائے جائے۔اسمِ نکرہ کہلاتاہت ہے۔مثلاً:گھر،مسجد،اسکول،کمرہ،نماز وغیرہ۔
سوال:رحمت کس نبی کا لقب ہے؟
جواب :'رحمت العالمین'حضورِ اکرمﷺ کالقب ہے۔
سوال:یتیموں کاوالی کس کوکہاجاتاہے؟
جواب :حضورِ اکرم ﷺ کویتیموں کاوالی کہاجاتاہے۔
سوال:'حرا'سے کیامراد ہے؟
جواب 'حرا'سے مراد غارِ حراہے۔یہ ایک غار ہے۔جہاں حضورِ اکرمﷺ جایاکرتے تھے۔
سوال:' مسِ خام'کوکندن بنانے سے کیامراد ہے؟
جواب :ناخالص سونے کاخالص سونا بنانا۔اجڈ لوگوں کو تہذیب سکھانا۔
سوال:نعت کاخلاصہ لکھیے۔
جواب :            وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا
مرادیں غریبوں کی برلانے والا
قرآن پاک میں حضورِ اکرم ﷺ کو "رحمت العالمین"کہاگیاہے۔آپﷺ غریبوں اورغیروں کے کام آتے تھے۔یتیم،مسکین،غلام اورکم زور آپ ﷺ کواپنی پناہ گاہ سمجھتے تھے۔لوگوں کے دلوں میں محبت پیداکی۔جھگڑے ختم ہوگئے۔اورتمام قبائل ایک ہوگئے۔آپ ﷺ قرآن جیسی کتابِ ہدایت لائے۔اجڈ،مہذب ہوگئے۔عرب  کی قسمت بدل گئی۔انسانیت سیدھے راستے پر چل پڑی۔
سوال:مسدس کسے کہتے ہیں؟
جواب :جس نظم کے ہر بندمیں چھ مصرعے ہوں اسے 'مسدس'کہتے ہیں۔نعت "مسدسِ حالی"سے لی گئے ہے۔اس نظم کااصل نام "مدوجزرِ اسلام "ہے۔
سوال: حمداورنعت میں کیافرق ہے؟
جواب :حمد اللہ کی تعریف اورنعت 'حضورِ اکرمﷺ'کی تعریف کوکہتے ہیں۔
سوال:محترمہ فاطمہ جناح کب اورکہاں پیداہوئیں؟
جواب: محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893ء کوکراچی میں پیداہوئیں۔
سوال: محترمہ فاطمہ جناح کس مقصدکے تحت قائدِ اعظم کے ساتھ لندن گئی تھیں؟
جواب: محترمہ فاطمہ جناح ،قائدِ اعظم کے ساتھ گول میزکانفرنس میں شرکت کرنے لندن گئی تھیں۔
سوال: محترمہ فاطمہ جناح نے اپنی ساری زندگی کس مقصدکے لیے وقف کردی تھی؟
جواب: محترمہ فاطمہ جناح نے اپنی ساری زندگی قوم کے مفادکے لیے وقف کردی تھی۔
سوال: محترمہ فاطمہ جناح نے کس پیٹ فارم سے تعلیمی خدمات کاسلسلہ جاری رکھا؟
جواب:محترمہ فاطمہ جناح نے اپوا(All Pakistan  Women’s  Association)کے پلیٹ فارم سے تعلیمی خدمات کاسلسلہ جاری کیا۔
سوال:محترمہ فاطمہ جناح کی کون سی خدمات آبِ زرسے لکھنے کے قابل ہیں؟
جواب:مہاجرین کی آباد کاری اورکشمیری مجاہدین کی دست گیری میں ان کی خدمات آب زرسے لکھنے کے قابل ہیں۔
سوال:محترمہ فاطمہ جناح کوکہاں دفن کیاگیا؟
جواب: محترمہ فاطمہ جناح کوکراچی میں،احاچۂ قائدِ اعظم میں دفن کیاگیا۔
اہم نوٹ:
ٹیسٹ اس میں سے ہوگا۔جوکام اسکول میں' یا 'گھرکے لیے دیاجاتاہے'یا'کاپی پر لکھوایاجاتاہے۔اسے "مشق (Practice)"سمجھاجائے۔ایک فائل بناکر اسے محفوظ کرتے جائیں۔یہی نوٹس ہوں گے۔شکریہ
ملکۂ کہسار۔۔۔مری
سوال:سطحِ سمندرسے مری کی بلندی کتنی ہے؟
جواب: مری سطحِ سمندرسے تقریباً 7500 فٹ بلند ہے۔
سوال:مری میں برف باری کب ہوتی ہے؟
جواب: دسمبرکے آخرے عشرے سے لے کرفروری کے ابتدائی عشرے تک دورانیہ ،شدیدبرف باری کازمانہ ہے۔
سوال:مری کوملکۂ کہسارکیوں کہاجاتاہے؟
جواب: دل فریب خوب صورتی اوردل کش نظاروں کی وجہ سے مری کو"ملکۂ کہسار" کہاجاتاہے۔
سوال:مری کے لوگوں نے انگریزوں کے خلاف کون سی جنگ لڑی؟
جواب: مری کے لوگوں نے انگریزوں کے خلاف گوریلاجنگ لڑی۔
سوال:انگریزوں کومری میں قدم جمانے کاموقع کب میسرآیا؟
1857ء کی جنگِ آزادی میں مسلمانوں کوناکامی ہوئی توانگریزوں کومری میں قدم جمانے کاموقع ملا۔
سوال:مری کے راستے میں کون سے درخت ہیں؟
جواب: اسلام آبادسے مری جاتے ہوئے راستے کودونوں جانب چیراورصنوبرکے درخت ہیں۔
سوال: کیاقائدِ اعظم کبھی مری گئے؟
جواب: جی ہاں قائدِ اعظم محمدعلی جناح 1946ء میں کشمیرسےواپس آتے ہوئے مادرِ ملت فاطمہ جناح کے ساتھ مری تشریف لائے تھے۔
اورمری کے جی او پی چوک میں فرزندانِ اسلام سے خطاب کیا۔
سوال: کیامری میں کوئی ادارہ ہے؟
جواب: مری میں دوادارے بہت مشہورہیں۔(1)گھوڑاگلی کے مقام پرسکاؤٹ کی تربیت گاہ۔(2)مشہورتعلیمی درس گاہ لارنس کالج۔
سوال:مری سے کن مقامات تک جایاجاسکتاہے؟
جواب: ایک بل کھاتی سڑک مری کوایبٹ آبادسے ملاتی ہے۔اس سڑک کے توسط سے ایوبیہ،خانس پور،باڑاگلی اورنتھیاگلی کی سحرانگیزمقامات کی سیر کی جاسکتی ہے۔
سوال:مری کس علاقے کاایک تاریخی اورتفریحی پہاڑی مقام ہے؟
جواب: مری پنجاب کا ایک تاریخی اورتفریحی پہاڑی مقام ہے۔
سوال:انیسویں صدی کی تیسری دہائی میں مری میں بیس کیمپ کس نے بنایا؟
جواب: انیسویں صدی کی تیسری دہائی میں انگریزوں نے مری میں بیس کیمپ کس نے بنایا۔
سوال:درج ذیک تراکیب اورمحاورات کوجملوںمیں استعمال کریں۔
جواب: صحت افزا۔صحت دینے والی جگہ                     مری ایک خوب صورت صحت افزا مقام ہے۔
نبردآزماہونا۔مقابلہ کرنا                                              مری کے لوگ انگریزوں  کے خلاف نبرد آزماہوئے۔
فرزندانِ اسلام۔اسلام کے بیٹے                                   فرزندانِ اسلام ہرلمحے اسلام کے نام پر اپنی جانیں قربان کرنے کوتیاررہتے ہیں۔
قابلِ دید۔دیکھنے کے قابل                                          مری ایک قابلِ دید خوب صورت،تاریخی اورتفریحی مقام ہے۔
ہم ایک ہیں
سوال:      شاعرنے کون سی دوچیزوں کوسانجھاقراردیاہے؟
جواب: شاعرنے خوشیاں اورغم کوسانجھاقراردیاہے۔
سوال:"بندمٹھی"سے شاعرکی کیامرادہے؟
جواب: جس طرح بندمٹی مضبوط ہوتی ہے۔اس طرح اللہ ہمیں متحد اوراکٹھارکھے(آمین)۔
سوال:پاک وطن کی عزت کتنی پیاری ہے؟              
جواب: پاک وطن کی عزت ہمیں اپنی جان سے پیاری ہے۔
سوال:نظم میں ٹیپ کامصرع کسے کہاجاتاہے؟
جواب: ایسامصرع جونظم کے ہربندکےآخرمیں دہرایاجائے۔اسے ٹیپ کامصرع کہتے ہیں۔اس نظم "ہم ایک ہیں"میں"اس پرچم کے سائے تلے ،ہم ایک ہیں،ہم ایک ہیں"ٹیپ کامصرع ہے۔
سوال: قومی نظم کسے کہتے ہیں؟
جواب: ایسی نظم جس میں ملک وقوم کے ساتھ محبت کااظہار کیاجائے،اسے قومی نظم کہاجاتاہے۔
سوال:      ایک ہی کشتی کے ہیں مسافر،اک منزل کے راہی                            اپنی آن پہ مٹنے والے ہم جاں باز سپاہی
اس شعر میں"ایک ہی کشتی کے مسافر"،"اک منزل کے راہی"اور"جاں باز سپاہی "سے کیا مراد ہے؟
جواب: (1) ایک ہی کشتی کے مسافر           (2) اک منزل کے راہی             (3) جاں باز سپاہی      
پاکستان کے مسلمانوں(لوگوں)کوکہاگیاہے۔
اشتہارات "ضرورت نہیں ہے" کے
سوال:الفاظ  اورمحاورات کو جملوؐ میں استعمال کریں۔
جواب: ہاتھ لٹکاتے آنا۔ناکام لوٹنا               دیکھو!وہ سپاہی ہاتھ لٹکاتے آرہاہے۔لگتاہے،چورآج پھراس کے ہاتھ سے نکل گیاہے۔
پلے باندھ لینا۔اثر لینا                                  اچھے بچے اپنے والدین کی ہربات پلے باندھ لیتے ہیں۔اورصرف تعلیم کی طرف توجہ دیتے ہیں۔
عہدہ برآہونا۔پوراکرنا                                ہمیں اپنے عہدسے عہدہ برآہوناچاہیے۔کیوں کہ قیامت کے دن وعدوں کے متعلق پوچھاجائے گا۔
سوال پیداہونا۔سوال اٹھنا                         جب خود حکم ران ہی بدعنوانی کرنے لگ جائیں تو عوام کے اذہان میں سوال توپیداہوں گے۔
سوال:مزاح نگار کسے کہتے ہیں؟
جواب: لکی پھلکی یامزاحیہ تحریرکو مزاح کہاجاتاہے۔جوادیب مزاحیہ تحریرں لکھتے ہیں انھیں مزاح نگارکہاجاتاہے۔
سوال:مزاحیہ ادب سے کیامرادہے؟
جواب: جس تحریرمیں شگفتگی پائی جائے اور ہلکے پھلکے اندازمیں معاشرے میں پائی جانے والی کم زوریوں کوبیان کیاجائے،مزاح کہلاتاہے۔جب کہ طنزیہ تحریرمیں طنزکی وجہ سے چبھن کااحساس ہوتاہے۔مزاحیہ شاعری میں کسی انسانی یامعاشرتی ناہم واری پربراہِ راست تنقید کرنے کی بجائے باواسطہ تنقیدکی جاتی ہے۔
یومِ دفاع
سوال:یومِ دفاع کب اورکیوں منایاجاتاہے؟
جواب: یومِ دفاع 6ستمبر کومنایاجاتاہے۔6ستمبر1966 کورات کے اندھیرے میں بھارت نے پاکستان پرحملہ کردیاتھا۔لیکن ہماری بہادرفوج نے دشمن کے چھکے چھڑادیے۔یہ دن اس کی یادمیں منایاجاتاہے۔
سوال:ستمبر 1965ء کی جنگ کتنے روز جاری رہی؟
جواب: ستمبر 1966ء کی یہ جنگ 17روزجاری رہی تھی۔
سوال:درج ذیل الفاظ اورمحاورات کے جملے بنائیں۔
جواب: چھکے چھڑادینا۔شکست دینا              فٹ بال میچ میں لیاقت ہاؤس نے سب کے چھکے چھڑادیے۔                             
جنون سرد پڑنا۔غصہ ٹھنڈاہونا                     پڑھنے کاجنوں دودن بعدہی سردپڑ گیا۔لیکن کام یابی انھیں ملتی ہے جو مسلسل محنت کرتے ہیں۔
جوق درجوق۔گروہ کے گروہ                       فتح مکہ کے بعد لوگ جوق درجوق اسلام قبول کرنے لگے۔
سکہ بٹھانا۔بہادری دکھانا                             احمد نے جماعت میں اول آکر،تمام طلباپراپنی قابلیت کاسکہ بٹھادیا۔
میلی آنکھ سے دیکھنا۔بری نگاہ سے دیکھنا         جوبھی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سےدیکھے گا۔وہ آنکھ ہی نکال دیں گے۔
نیست ونابودکرنا۔مٹادینا۔ختم کرنا                     دنیامیں وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جومحنت کرتی ہیں۔ورنہ وقت ہر خشک وترکونیست ونابودکردیتاہے۔
سوال: کیاپاکستان ایٹمی طاقت ہے؟
جواب: جی ہاں پاکستان دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت ہے۔  
سوال:پاکستان نے کتنے قسم کے میزائل بنائے ہیں۔نام لکھیے۔
جواب: اللہ کے فضل سے ہم نے اپنے دفاع کے لیے بابر،غوری،غزنوں،بدر اورحتف میزائل بنارکھے ہیں۔
پراناکوٹ
سوال: نظم پراناکوٹ میں کن دو تاریخی شخصیات کاذکرآیاہے؟
جواب: نظم پراناکوٹ میں،مارکوپولواورواسکوڈی گاماکاذکرآیاہے۔
سوال: نظم پراناکوٹ میں کوٹ پر چکنائی کے دھبوں کاباعث کیاہے؟
جواب:یہ کوٹ ایک حلوائی بھی پہن چکاہے اس لیے اس پر چکنائی کے دھبے ہیں۔
سوال: نظم پراناکوٹ میں،کوٹ کوتاریخ کاورق کیوں کہاگیاہے؟
جواب:کوٹ،تاریخ کے مختلف حوالوں کو بیان کرتاہے۔اس لیے اسے تاریخ کاایک ورق کہاگیاہے۔
سوال: نظم پراناکوٹ میں ،پرانے کوٹ کوکون کون پہن چکے ہیں؟
جواب:اس کوٹ کو واسکوڈی گاما،ترک اورایرانی پہن چکے ہیں۔
سوال:قافیہ کسے کہتے ہیں۔
جواب :شعرکے آخر میں آنے والے ہم آواز الفاظ کو قافیہ کہتے ہیں۔مثال:
گزشتہ صدیوں کی تاریخ کاورق ہے یہ کوٹ
خریدو اسے کہ عبرت کا اک سبق ہے یہ کوٹ
اس شعرمیں"ورق' اور'سبق'،قافیہ ہیں۔
سوال: تلمیح کسے کہتے ہیں؟نظم پراناکوت میں سے مثالیں دیں۔
جواب:جب کلام میں کسی تاریخی شخصیت یاواقعے کی طرف اشارہ کیاجائے،تو اسے تلمیح کہتے ہیں۔اس نظم "پراناکوٹ"میں"واسکوڈی گاما"اور "مارکوپو"تلمیحات ہیں۔


Wednesday 21 November 2012

آنس معین نامکمل نظم11،مظہرفریدی


نامکمل نظم11

نہ جانے کیوں ابررورہاہے
مگرمیری روح
چھاؤں کی نمی کی خواہش سے ماوراء ہے

میں وہ رونے والا جہاں سے چلاہوں
جسے ابر ہر سا ل ر و تا رہے  گا                   (میر)
شایدکوئی خواہش روتی رہتی ہے
میرے اندربارش ہوتی رہتی ہے   (فراز)
"ابرکارونا"اگرچہ تمام ماحول کے ساتھ روح کی سوگواری کوبھی ظاہرکرتا ہے۔لیکن شاعر صبرکی عجب منزل پر ہے یاپھراس پرجہانِ بے ثبات کاراز فاش ہوگیاہے۔ اس لیے وہ رونے یااشک فشاں ہونے کی منزل سے آگے نکل چکاہے۔عام طور پر یہ سمجھاجاتاہے کہ غم کی شدت میں اشک بہہ پڑیں تو دل کابوجھ ہلکاہوجاتاہے۔ لیکن آنس کی روح،" چھاؤں کی نمی کی خواہش سے ماوراء ہے"۔یعنی ایسا سکون جو آنسوؤں کامرہونِ منت ہو،آنس کی انااسے بھی پسند نہیں کرتی۔"ہم موحدہیں ہمارا کیش ہے ترک رسوم"۔اب روح کشف کی کون سی منزل پر ہے۔نظم کا ادھراپن آڑے ہے۔


آ نس معین کی آخری غزل،انتخاب مظہرفریدی


آ نس معین کی آخری غزل
یہ قرض تومیراہے ، چکائے گا کوئی اور
دکھ مجھ کوہے اور،اشک بہائے گاکوئی اور
کیاپھریونہی دی جائے گی اجرت پہ گواہی
کیاتیری سزااب کے بھی پائے گاکوئی اور
انجام کوپہنچوں گامیں انجام سے پہلے
خودمیری کہانی بھی سنائے گاکوئی اور
تب ہوگی خبر،کتنی ہے رفتارِ تغیر
جب شام ڈھلے لوٹ کے آئے گاکوئی اور
امیدِ سحربھی تووراثت میں ہے شامل
شایدکہ دیااب کے جلائے گاکوئی اور
کب بارِتبسم مرے ہونٹوں سے اٹھے گا
یہ بوجھ بھی لگتاہے اٹھائے گا کوئی اور
اس بارہوں دشمن کی رسائی سے بہت دور
اس بارمگر زخم  لگائے  گا کوئی  اور
شامل پس پردہ بھی ہیں اس کھیل میں کچھ لوگ
بولے  گا کوئی  ہونٹ  ہلائے  گا کو یہ  اور

Sunday 11 November 2012

احمد مشتاق ،یاد کا ایک لمحہ، مظہرفریدی


احمدمشتاق،"پردیس گیوں تے پھرنہ آئیوں"بچھڑ کر اورقریب ِ رگِ جاں ہو،لیکن یہ دعویٰ تووہ کریں جویارِ غار تھے ،مجھ 

جیسے کئیبے نام ودیارپھرتے ہیں۔لیکن احمد مشتاق مایوس نہیں ہونے دیتااس نے خودہی کہہ رکھاہے کہ" وہ اسی شہر کی

 گلیوں میں کہیںرہتا ہے۔

" اب ہم تلاش نہیں کرپائے لیکن 'وہ ہمارے دل میں کہیں رہتاہے'اس لیے توبار بار ذراسی چھب دکھاکر

 چھپ جاتاہے۔

ایہاریت سکھی ہے کین وی کنوں
ڈھولالک چھپ باہدیں میں وی کنوں

مل جانے کایقیں بے یقینی کے عفریت کو دل پرحاوی نہیں ہونے دیتا۔لاہور کے دروبام اورگلیاں اس کے سانسوں کی

 مہک کوتازہ رکھتے ہیں ،اس کی یادوں کے چراغ،امیدکی لوکو مدھم نہیں ہونے دیتے۔لیکن پھراک ہوک سی اٹھتی ہے۔

اے مکاں بول، کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے

پھردل یادوں کے بے نشاں جزیروں کی وادیوں میں بھٹکتاہوا محسوس ہوتاہے۔اوربے  طرح وہ زمانہ تڑپانے لگتاہے جب'

سبایک جگہ رہتےتھے'۔لیکن فاصلوں کی دیواراوروقت کی رفتارنے کہاں سے کہاں پہنچادیا۔وصال لمحے،محبت کے پھول،

اوررفاقتکی وادیاں کہ احساس ہی نہیں تھا یہ سب کچھ خواب وخیال بن جائے گا۔لیکن عشق بن یہ ادب نہیں آتا۔

اوربقول احمدمشتاق" عشق میں وقت کا احساس نہیں رہتا ہے

لیکن ایک حقیقت،ایک ایک تلخ سچائی ،مسرت بھرے دل میں سِم گھول دیتاہے۔یہاں تک کہ "وہ"بھی جب 

سامنے آیا تو اک 'کوک'اٹھی۔کیوں کہ"عمر بھر کون جوان ،کون حسیں رہتاہے"۔

اگر احمدمشتاق اپنا تازہ کلام بھی آن لائن کردیں تو دل کو خوشی کے کچھ اورلمحے میسرآجائیں۔اورلوگوں میں

 خوشیاںبانٹنا صدقہ ہے۔