Tuesday, 14 January 2014

عربی قاعدے " فُعَلَاء" کے تحت جمع بنانا۔

فُعَلَاء:پانچ حرفی لفظ ہے۔یعنی اس جمع کا وزن پانچ حروف پر مشتمل ہوتاہے۔1)اس میں پہلے حرف پر پیش(مضموم)ہوتی ہے۔ 2)دوسرے اورتیسرے حرف پر زَبَر(فتح) ہوتی ہے۔3)اورچوتھاحرف "ا"(الف) ہوتاہے۔4)آخری حرف "ء"آتاہے۔
واحد
جمع
واحد
جمع
واحد
جمع
اَدِیب
اُدَبَاء
اسیر
اُسَراء
امیر
امراء
اَمِین
اُمَنَاء
بخیل
بُخلاء
حکیم
حکماء
حلیم
حُلماء
خطیب
خطباء
خلیفہ
خلفاء
رفیق
رفقاء
رئیس(سردار)
رُؤساء
سفیر
سفراء
شاعر
شعراء
شریف
شرفاء
صالح
صلحاء
ضعیف
ضعفاء
طالب
طُلباء
ظریف
ظرفاء
عاقل
عُقلاء
فاضل
ٖضلاء
فصیح
فُصَحاء
غریب
غرباء
فقیر
فقراء
فقیہ
فُقَہاء
ندیم
ندماء
وارث
ورثاء
وزیر
وزراء
وکیل
وکلاء
فقیہہ
فقہاء
وارث
ورثاء


No comments: