Wednesday, 4 January 2017

ہمارا وطن,چھٹی جماعت، FGS

ہمارا وطن:
سوال نمبر1:مختصر جواب دیں۔
‌أ)     اس نظم میں ٹیپ کا مصرع کون سا ہے؟
جواب: نظم میں بند کا آخری مصرع جو ہر بند کے آخر میں دہرایا جاتا ہے۔ٹیپ کا مصرع کہلاتا ہے۔ نظم'ہمارا وطن' میں ٹیپ کا مصرع ہے۔"پیرا پیرا وطن ہے ہمارا وطن"۔
‌ب)وطن کے جیالے بہادر جوان کس کے اشارے پر جان لٹا دیتے ہیں؟
جواب: وطن کے جیالے نوجوان وطن کے ایک اشارے پر اپنی جاں لٹانے کو تیار رہتے ہیں۔
‌ج)   شاعر نے کس کو رشکِ فردوس کہا ہے؟
جواب:شاعر نے وطن کو 'رشکِ فردوس' کہا ہے۔
‌د)     وطن کی کھیتیاں کیا اگلتی ہیں؟
جواب: وطن کی کھیتیاں سونے جیسی فصلیں اگاتی ہیں۔مثال:گندم،مکئی، باجرہ،چاول،دالیں،سبزیاںاورپھل (تازہ اورخشک) ۔
‌ه)      وطن کی ندیاں کیا لٹاتی ہیں؟
جواب: وطن کی ندیاں چاندی جیسا پانی لٹاتی ہیں۔جو سونے جیسی فصلیں پیدا کرتا ہے۔
سوال نمبر 3:درج ذیل  الفاظ کے مترادف لکھیں۔آرزو، سہارا، چمن، بَن، بہادر۔
آرزو
تمنا/خواہش
سہارا
آسرا
چمن
باغ
بن
ویرانہ
بہادر
دلیر/نڈر

سوال 5: قافیہ کسے کہتے ہیں؟
جواب: ہم آواز الفاظ جو شعر کے آخر میں استعمال ہوں۔مثال:سہارا،ہمارا،پکارا، تمھارا، دُلارا، سنوارا ؤغیرہ۔
سوال 6:شاعر نے اس نظم 'ہمارا وطن'میں وطن کے جیالے اور جوانوں کے لیے کیا خوبیاں بیان کی ہیں۔
جواب: حسیں انجمن کے حسیں نوجواں، ملک و ملت کے سینے کا ارماں اور وطن کے نگہباں۔
سوال 8: واحد کے جمع اور جمع کے واحد لکھیں۔کھیتیاں، ندیاں ، وادیاں، تارا، اشارا، ملت۔
کھیت
کھیتیاں
ندی
ندیاں
وادی
وادیاں
تارا
تارے
اشارا
اشارے
ملت
مِلَلْ









سوال نمبر9:نظم ہمارا وطن کا مرکزی خیال تحریر کریں۔
ہمارا وطن جنت سے زیادہ حسین ہے۔یہ ہامری امنگوں اور آرزوؤں کا سہارا ہے۔اس کی ندیاں چاندی اور کھیت سونا اگاتے ہیں۔ہم اپنے ملک پر اپنا تن،من،دھن قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں۔
سوال نمبر10: اس نظم کے دوسر بند میں 'سونا اگاتی ہوئی کھیتیاں' سے کیا مراد ہے؟

جواب: اس سے مراد سونے سے بھی قیمتی فصلیں ہیں۔کیوں کہ ان فصلوں سے اناج حاصل ہوتا ہے ۔جو پورے ملک کی خواراک کی ٖضروریات  پوری کرتا ہے۔

5 comments:

Unknown said...

سوال جواب نے آسان کر دیا ہےبہت شکریہ

Unknown said...

اشعار کی تشریح نہیں ہے تو باقی سب کا کیا فائدہ

Unknown said...

خلاصہ بھی نہیں ہے۔۔۔۔

Unknown said...

Wow very helpfull website

Unknown said...

Very helpfull website