اسلامی
ممالک کی تنظیم(OIC)
مختصر سوالات/جوابات:
1) مسلمان قوم کس سے
بندھی ہوئی ہے؟
جواب:مسلم قوم ایک کلمے سے بندھی ہوئی ہے؟
2) مسلمان کس کو مانتے
ہیں؟
جواب:مسلمان ایک اللہ،ایک رسولﷺ اور ایک قرآن کو مانتے ہیں۔
3) علامہ محمد
اقبالؒ نے اس شعر میں کیا کہا ہے: ایک ہوں، مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے نیل کے ساحل سے لے کر تا بخاکِ کاشغر
جواب:دریائے نیل کے کنارے(مصر)سے لے کر کاشغر(چین کا ایک
شہر) تک مسلمان،مکہ معظمہ(دینِ اسلام)کی حفاظت کے لیے اکٹھے ہو جائیں۔
4) اسلامی اتحاد کی اشد
ضرورت کب محسوس کی گئی؟
جواب:بیسویں صدی کے آغاز اور پہلی جنگِ عظیم کے بعد اسلامی
ممالک کی تنظیم کے قیام کی اشد ضرورت محسوس کی گئی۔
5) اسلامی اتحاد کی
ضرورت کی وجہ سے کیا فیصلہ کیا گیا؟
جواب:اسلامی ممالک کے اتحاد کی ضرورت کی وجہ سے ' اسلامی
ممالک کی تنظیم' کی بنیاد رکھی گئی۔
6) اسلامی ممالک کی
تنظیم کے قیام کی تجویز کس نے دی؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم کے قیام کا مشورہسعودی حکم ران
شاہ عبد العزیز نے دیا۔
7) اسلامی ممالک کی
تنظیم کا پہلا اجلاس کب ہوا؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم کا پہلا اجلاس 1926 ء میں ہوا۔
8) اسلامی ممالک کی
تنظیم کا پہلا اجلاس کہاں ہوا؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم کا پہلا اجلاس مکہ مکرمہ میں
ہوا۔
9) اسلامی ممالک کی
تنظیم کا دوسرا اجلاس کب ہوا؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم کا دوسرا اجلاس 1931 ء میں ہوا۔
10) اسلامی ممالک کی
تنظیم کا دوسرا اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم کے دوسرے اجلاس میں بیت المقدس
کو صدر دفتر بنانے کا فیصلہ ہوا۔
11)اسلامی ممالک کی
تنظیم ازسرِ نو کب قائم کی گئی؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم از سرِ نو 1965 ء میں قائم
ہوئی۔
12) جب اسلامی ممالک کی
تنظیم از سرِ نو قائم کی گئی تو کون سا موقع تھا؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم از سرِ نو قائم ہوئی تو یہ حج
کا موقع تھا۔
13) اسلامی ممالک کی
تنظیم ازسرِ نو کب قائم کی گئی اسلامی ممالک کی کتنی اہم شخصیات شامل تھیں؟؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم کے قیام کے وقت 165 مقتدر
شخصیات شامل تھیں۔
14) اسلامی ممالک کی
تنظیم کےازسرِ نو قیام کے موقع پر کیا فیصلے کیے گئے؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم کے ازسرِ نو قیام کے بعد فیصلہ
کیا گیا:
1)اسلامی ممالک کے
سربراہوں کو شامل کیا جائے۔ 2)عالمِ
اسلام کے باہمی اختلاف اور تنازعات حل کیے جائیں۔
15) اسلامی ممالک کی
تنظیم ازسرِ نو کب قائم کی گئی اس وقت عالم اسلام میں کیا مسائل تھے؟ جواب:
·
مصر،شام اور اردن جیسے ممالک۔۔۔۔۔۔اسرائیل کی جارحیت کا
شکار تھے۔
·
پاکستان،بھارت کی جارحیت کا نشانہ بن چکا تھا۔
·
عراق،ایران کے تنازعے کے علاوہ قبرص کا مسئلہ در پیش تھا۔
16) اسلامی ممالک کی
تنظیم ازسرِ نو کب قائم کی گئی تو اجلاس کہاں ہوا؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم ازسرِ نو کب قائم ہوئی تو اجلاس
مکہ مکرمہ میں ہوا۔
17) اسلامی ممالک کی
تنظیم ازسرِ نو کب قیام کے بعد کیا سانحہ پیش آیا؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم ازسرِ نو کب قائم ہوئی تو 1965
ء میں یہودیوں نے بیت المقدس میں مسجدِ اقصیٰ کو آگ لگا نے کی شرم ناک حرکت کی۔
18) اسلامی ممالک کی
تنظیم ازسرِ نو کب قیام کے بعد پہلا اجلاس کہاں ہوا؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم ازسرِ نو قیام کے بعد پہلا
اجلاس مراکش کے شہر 'رباط' میں ہوا۔
19) اسلامی ممالک کی
تنظیم ازسرِ نو کب قیام کے بعد پہلے اجلاس کی صدارت کس نے کی؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم ازسرِ نو قیام کے بعد اجلاس کی
صدارت ،مراکش کے صدر شاہ حسین نے کی۔
20) اسلامی ممالک کی
تنظیم ازسرِ نو کب قیام کے بعد پہلے اجلاس میں کتنے ممالک شریک ہوئے؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم ازسرِ نو قیام کے بعد پہلے
اجلاس میں 26 ممالک شریک ہوئے۔
21) اسلامی ممالک کی
تنظیم ازسرِ نو کب قیام کے بعد پہلی کانفرنس کو کیا کہا جاتا ہے؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم ازسرِ نو کے بعد پہلے اجلاس کو
"پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس' کہا جا تا ہے۔
22) اسلامی ممالک کی
تنظیم ازسرِ نو کب قیام کے بعد،تنظیم کا دوسرا اجلاس کب ہوا؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم ازسرِ نو کب قیام کے بعد،دوسرا
اجلاس 1974 ء میں ہوا۔
23) اسلامی ممالک کی
تنظیم ازسرِ نو کب قیام کے بعد،تنظیم کا دوسرا اجلاس کہاں ہوا؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم ازسرِ نو کب قیام کے بعد،دوسرا
اجلاس اسلامی جمہوریہ پاکستان(لاہور) میں ہوا۔
24) اسلامی ممالک کی
تنظیم ازسرِ نو کب قیام کے بعد،تنظیم کا دوسرا اجلاس کتنے ممالک کے سربراہان نے
شرکت کی؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم ازسرِ نو کب قیام کے بعد،دوسرے
اجلاس میں چالیس(40) ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔
25) اسلامی ممالک کی
تنظیم ازسرِ نو کب قیام کے بعد،تنظیم کا دوسرا اجلاس کی صدارت کس نے کی؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم ازسرِ نو کب قیام کے بعد،دوسرے
اجلاس کی صدارت پاکستان کے وزیر اعظم جناب ذو الفقار علی بھٹو نے کی۔
26) دنیا کی سب سے بڑی
تنظیم کون سی ہے؟
جواب:اقوام متحدہ دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔
27) دنیا کی دوسری بڑی
تنظیم کون سی ہے؟
جواب:دنیا کی دوسری بڑی تنظیم" اسلامی ممالک کی تنظیم
"ہے۔
28) اسلامی ممالک کی
تنظیم کا مرکزی دفتر کہاں پر ہے؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم کا صدر دفتر جدہ میں ہے۔
29) اسلامی ممالک کی
تنظیم کا جھنڈا کیسا ہے؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم کا جھنڈا سبز رنگ کا ہے۔اس کے
درمیان میں سفید دائرہ ہے۔اس میں سرخ رنگ کا ہلال بنا ہوا ہے۔اس پر 'اللہ اکبر'
لکھاہوا ہے۔
30) اسلامی ممالک کی
تنظیم کے اجلاسوں میں کن اہم مسائل پر زور دیا گیا؟
جواب:درج ذیل مسائل پے زور دیا گیا: 1)عالمِ اسلام کو در پیش مسائل کا حل 2)آپس کے تنازعات کا خاتمہ
3)اتحاد و یک جہتی 4)مسلم
اقتصادی برادری کی بنیاد 5)سائنسی
تحقیق،تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کا اشتراک عمل
31) مسلم ممالک کون کون
سےبراعظم میں موجود ہیں؟
جواب:مسلم ممالک ،براعظم،ایشا،افریقہ اور یورپ میں موجود
ہیں۔
32) مسلم ممالک کی کیا
اہمیت ہے؟
جواب:مسلم ممالک کی درج ذیل اہم ہے: 1)دنیا کے اہم بری،آبی اور ہوئی راستے 2)اہم پہاڑی سلسلے اور معدنی ذخائر
3)معدنی تیل کے ذخائر
33) پوری دنیا کے معدنی
تیل کا کتنا حصہ مسلم ممالک میں موجود ہے؟
جواب:پوری دنیا کے تیل کا 75 فی صد مسلم ممالک میں موجود
ہے۔
34) اسلامی ممالک کی
تنظیم میں کس چیز کا فقدان ہے؟
جواب:مسلم ممالک میں اتحاد اور یک جہتی کا فقدان ہے۔ورنہ یہ
طاقت ور ترین بلاک ہے۔
35) اسلامی ممالک کی
تنظیم کس مقاصد کے لیے کوشاں ہے؟
جواب:مسلم ممالک کے مابین معاشرتی، تجارتی، معاشی اور اقصادی
رشتوں کو مضبوط بنا کر افہام و تفہیم کی فضا پیدا کی جائے۔
36) اسلامی ممالک کی
تنظیم کے اہم مقاصد کیا ہیں؟
جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم کے اہم مقاصد درج ذیل ہیں: 1)مسلمنوجون کو با عمل بنانا 2)مسلم امت کو متحدکرنا 3)معاشرتی اور معاشی توازن پیدا کرنا 4)کم زور اور مظلوم مسلمانوں
کی حمایت کرنا
No comments:
Post a Comment