Tuesday 28 March 2017

محنت کی برکات، چھٹی جماعت،سالانہ امتحان

محنت کی برکات
چنگل
قید
کاہلی
سستی
آسائش
آرام
عار
توہین
نہال
پودے
پائے داری
مضبوطی
پیوند
جوڑ
پہلو تہی
توجہ نہ دینا
مشعلِ راہ
راستے کی روشنی
پیشِ نظر
نظر کے سامنے



ثمرات
پھل





سوال1:مختصر جواب دیں۔
‌أ)      دنیا میں ہر کام کے لیے کس چیز کی ضرورت  ہوتی ہے؟
جواب:دنیا میں ہر کام کے لیے حرکت،طاقت اور قوت کی ضرورت ہوتی ہے۔
‌ب)  کام کی انجام دہی کیا کہلاتی ہے؟
جواب: کام کی انجام دہی محنت کہلاتی ہے۔
‌ج)    کیسا انسان مذہبی اعتبار سے قابلِ قبول نہیں؟
جواب:مذہبی اعتبار سےایک کاہل،سست اور بے عمل انسان قابلِ قبول نہیں ہے۔
‌د)      اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کام کرنے والے کو کیا کہا گیا ہے؟
جواب: اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کام کرنے والے کو اللہ کا دوست کہا گیا ہے۔"الکاسب حبیب اللہ"
‌ه)       ہمارے پیارے نبی ﷺ کون کون سے کام اپنے ہاتھوں سے کیا کرتے تھے؟
جواب:ہمارے پیارے نبیﷺ اپنا ہر کام خود کرنے میں فخر محسوس کرتے تھے۔اپنے جوتے خود گانٹھتے اور پھٹے کپڑوں کو پیوند بھی خود لگایا کرتے تھے۔
‌و)       ہمارے لیے کن کی زندگی مشعلِ راہ ہے؟
جواب:ہمارے لیے حضورِ  اکرم ﷺ کی زندگی مشعلِ راہ ہے۔
‌ز)      انسانی زندگی میں نکھار کیسے آتا ہے؟
جواب:انسانی زندگی میں نکھار، معیار اور وقار سے ہی آتا ہے۔اور کوئی شخص ایسا نہیں جو محنت و مشقت کے بغیر، کام یابی اور کام رانی کا دعویٰ کرسکے۔
سوال4:درج ذیل الفاظ کو جملوں میں اس طرح استعمال کریں کہ تذکیر و تانیث واضح ہو جا ئے۔کاہل، تبلیغ، شہرت، مثال، کائنات۔
الفاظ
معی
جملے(جملہ اس طرح بنائیں کہ معلوم  ہو کہ لفظ مذکر ہے یا مؤنث ہے)
کاہل
سست
کاہل آدمی کو کوئی شخص پسند نہیں کرتا۔(مذکر)۔۔۔۔۔کاہل آیا۔۔۔کاہل آئی۔۔۔!؟
تبلیغ
پہچانا
مسلمانوں پر اسلام کی تبلیغ فرض ہے۔(مؤنث)۔۔۔۔تبلیغ کیا۔۔۔تبلیغ کی۔۔۔!؟یا ۔۔۔کا تبلیغ۔۔۔کی تبلیغ!
شہرت
مشہوری
قائدِ اعظم شہرت کی بلندیوں پر ہیں۔(مؤنث)۔۔۔۔۔شہرت کا۔۔شہرت کی۔۔!؟
مثال
نظیر
حضورِ اکرم ﷺ کی شخصیت ، بے مثال ہے۔(مؤنث)۔مثال تھا۔مثال تھی۔!؟
کائنات
دنیا
اللہ تعالیٰ نے کائنات بنائی۔(مؤنث)۔۔۔۔کائنات بنایا۔۔۔کائنات بنائی۔۔۔!؟
سوال 5:پانچ اسمِ نکرہ تلاش کر کے لکھیں۔
سوال 6:ہمیں تحریکِ پاکستان میں شامل شخصیات کی زندگی سے کیا سبق ملتا ہے؟
جواب: تاریخِ پاکستان میں شامل کئی شخصیات ایسی ہیں جن سے ہم سیکھ سکتے ہیں۔ان میں سرسید، قائدِ اعظم،علامہ محمد اقبالؒ، وغیر شامل ہیں۔یہ قومی راہ نما منھ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوئے۔حصولِ تعلیم اور حصولِ مقصد کے لیے دن رات محنت کی۔اور برِ صغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ ملک کے خواب کو عملی صورت بھی دی۔
سوال7:بزرگانِ دین نے اپنی زندگی کیسے بسر کی؟
جواب: بزرگانِ دین نے  مشکل ترین حالات میں تعلیم حاصل کی۔اپنے دلوں کو "تزکیہ نفس" سے پاک کیا۔پھر ہزاروں میل سفر کر کے،اسلام کی تبلیغ کے لیے برِ صغیر آئے۔ان کے لیے حضورِ اکرم ﷺ کی ذات عملی نمونہ تھی۔
سوال 9: درج ذیل الفاظ کی جمع لکھیں۔عیب، مثال، ثمر، آسائش، فرد۔
جوب:
عیب
عُیُوب
مثال
امثلہ
ثمر
ثمرات
آسائش
آسائشات/آسائشیں
فرد
افراد
سوال10:درج ذیل الفاظ کے متضاد لکھیں۔حرکت، طاقت، پائے داری، خالق، شہرت۔
جواب:
حرکت
سکون
طاقت
کم زوری
پائے داری
عارضی/وقتی
خالق
مخلوق
شہرت
گم نامی
سوال11:سبق"محنت کی برکات"کا خلاصہ  اپنے الفاظ میں لکھیں۔
جواب:حرکت کام کرنا ہے۔کام کرنے والا اللہ کو پسند ہے۔مذہب اور سیرت النبی ﷺ سے بھی یہی سبق ملتا ہے۔آپ ؐ اپنا ہر کام خود کرتے تھے۔تحریکِ پاکستاں کے راہ نماؤں کی زندگی سے بھی یہی بات سامنے آتی ہے۔بزرگانِ دین کی زندگی بھی یہی بتاتی ہے کہ مسلسل محنت سے کام یابی حاصل ہوتی ہے۔محنت سے انسانی زندگی میں نکھار،معیار اور وقار پیدا ہوتا ہے۔کسان ہو یا طالب علم وقت پر محنت کرنے کا نتیجہ کام یابی ملتی ہے۔بابائے قوم نے بھی کام،کام اور بس کام کی نصیحت کی۔اگر ہم محنت کو اپنا زیور بنا لیں تو انفرادی اور قومی طور پر ترقی کر سکتے ہیں۔
سوال 12: مولانا الطاف حسین حالی  کے اشعار اپنی کاپی میں خوش خط لکھیں اور ان کا مفہوم بھی لکھیں۔
مشقت کی ذلت جنھوں نے اٹھائی                  جہاں میں ملی ان کو آخر بڑائی
کسی نے بغیر ان کے ہرگز نہ پائی                    فضیلت ،نہ عزت،نہ فرماں روائی
نہال اس گلستاں میں جتنے بڑھے ہیں               ہمیشہ وہ نیچے سے اوپر چڑھے ہیں   
جواب:تشریح:
جن لوگوں نے محنت کی سختی کو برداشت کیا۔وہ لوگ دنیا میں کام یاب ہوئے۔دنیا میں محنت کے بغیر کسی ے ترقی نہیں کی۔اور نہ ہی عزت حاصل کی۔کیوں کہ چھوٹے پودے بڑے ہوتے ہیں۔اسی طرح محنتی اور چھوٹے لوگ محنت کر کے بڑے لوگ بنتے ہیں۔



No comments: