Sunday 12 March 2017

سائنس کے کرشمے،جھٹی جماعت

سائنس کے کرشمے
سوال نمبر1:مختصر جواب دیں۔
‌أ)      انسان نے سائنس کا علم کیسے سیکھا؟
جواب:پتھروں کو رگڑ کر آگ جلا نے، اپنے بدن کو کپڑوں سے ڈھانپنے اور دیگر چیزوں کا شعور حاصل کرنے سے انسان نے سائنس کا علم سیکھا۔
‌ب)  انسان نے زمین کے سر بستہ راز  وں سے پردہ اٹھانے کے بعد کیا کیا؟
جواب:زمین کے سر بستہ راز وں سے پردہ اٹھانے کے بعد چاند تک رسائی حاصل کی۔
‌ج)    انسان نے کس طرح اپنی زندگی کو پُر آسائش اور سہل بنایا؟
جواب:انسان سائنس کی وجہ سے ہی سمندر کی تہہ میں اتر کر اور زمین کے سینے کو چیر کر اس میں سونا،ہیرے،موتی اور دیگر قیمتی معدنیات دریافت کیں۔یوں اپنی زندگی کو پُر آسائش بنایا ۔
‌د)      صنعت و حرفت کا دارو مدار کس چیز پر ہے؟
جواب:صنعت و حرفت اور روزمرہ زندگی کے کم و بیش تمام ہی معاملات کا دار و مدار بجلی پر ہے۔
‌ه)       سائنس کی ہلاکت خیز ایجادات کون سی ہیں؟
جواب:ایٹم بم،ہائیڈروجن بم اور لیزر ہتھیار ہلاکت خیز ایجادات ہیں۔
‌و)       یہ زمین اور معاشرہ کس طرح امن،محبت اور بھائی چارے کا نمونہ بن سکتا ہے؟
جواب:اگر ہم سائینسی ایجادات کو انسانی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے استعمال کریں تو یہ زمین اور معاشرہ امن، محبت اور بھائی چارے کا نمونہ بن سکتا ہے۔
‌ز)      قدیم تریں پیشے کون سے ہیں؟
جواب:کھیتی باڑی اور زراعت انسان کے قدیم ترین پیشوں میں سے ہیں۔
‌ح)    آج کے دور کی حیرت انگیز ایجاد کون سی ہے؟
جواب:آج اس دور کی حیرت انگیز ایجاد کمپیوٹر ہے۔
‌ط)     انسان نے پیغام رسانی کیسے کی؟
جواب:پیغام رسانی سب سے پہلے کبوتر کے ذریعے کی۔اس کے بعد شاہین(عقاب/باز) اور نیولا بھی استعمال ہوا۔آج ٹیلی فون، موبائل اور انٹر نیٹ کے ذریعے پیغام رسانی کی۔
‌ي)    انسان زندگی میں انقلاب کیسے برپا ہوا؟
جواب:پہیا کی دریاگت سے انسانی زندگی میں انقلاب پیدا ہو گیا۔
سوال نمبر4:درج ذیل تراکیب کے معنی لکھیں اور انھیں اپنے جملوں میں استعمال کریں۔چشم پوشی کرنا، بیش بہا، مرہونِ منت، پیغام رسانی، فلاح و بہبود۔
جواب:
چشم پوشی کرنا
ہمیں وقت پر نماز پڑھنےسے چشم پوشی نہیں کرنی چاہیے۔
بیش بہا
ہماری زندگی اللہ کا بیش بہا تحفہ ہے۔
مرہونِ منت
ہماری زندگی ہمارے والدین کی مرہونِ منت ہے۔
پیغام رسانی
شروع شروع میں کبوتر پیغام رسانی کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔
فلاح و بہبود
ہمیں انسان کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
سوال 7:درج ذیل الفاظ کے جمع کے واحد اور واحد کے جمع بنائیں۔دور، فریضہ، سفر، امراض، ادویات۔
دور
ادوار
فریضہ
فرائض
سفر
اسفار
مرض
امراض
/دواادویہ
ادویات
سوال8: اپنی پسندیدہ سائنسی ایجاد کا نام لکھیں اور پسندیدگی کی وجہ بھی بتائیں۔
جواب:میری پسندیدہ سائنسی ایجاد موبائل ہے۔یہ کم وزن ہے۔چھوٹا ہے۔اس میں فون اور کمپیوٹر دونوں کی خصوصیات موجود ہیں۔اور جدید موبائلز میں پروجیکٹر بھی آ رہے ہیں۔یوں یہ دنیا کی تیتی ترین ایجاد ہے۔ہم فون، ویڈیو کالز اور انٹر نیٹ کی تمام سہولیات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
نوٹ: "سائنس کے کرشمے" پر ایک مضمون لکھیں۔
جواب:عقلی تجرباتی علوم کو عموماً  سائنسی علوم کہا جاتا ہے۔پہیے کی ایجاد سے لے کر آج تک کی جدید ترین ایجادات جو انسانی زندگی کا لازمی جزو بن چکی ہیں۔ حیرت انگیز بھی ہیں اور دل چسپ بھی۔آج انسان اپنے ہاتھ میں پوری دنیا لیے پھرتا ہے۔ایک چھوٹا سا موبائل اسے دنیا بھر سے رابطے میں رکھتا ہے۔سائنس نے زندگی کے ہر شعبے میں حیرت انگیز ترقی کی ہے۔ جس نے عام زندگی اور عام آدمی کو بھی بہت متأثر کیا ہے۔گھریلو استعمال کی چیزوں سے لے کر ایٹمی ٹیکنالوجی تک ہر چیز اپنے اندر کشش،حیرت اور خوف رکھتی ہے۔طب( میڈیکل سائنس) کی ترقی نے انسانی زندگی میں اچھے اثرات چھوڑے ہیں۔
1)     گدھوں ،گھوڑوں اور بیلوں پر سفر کرنے والا آج ہوئی جہاز پر سفر کرتا ہے۔
2)     بیماری میں انسان کو اکیلا مرنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا تھا۔اب طبی ترقی نے اسے صحت دینے میں مدد دی ہے۔
3)     سڑکیں نا ہونے کی وجہ سے کئی دن یا مہینے لگ جاتے تھے۔اب سڑکوں کا جال ہے۔اور انسان جلدی پہنچ جا تا ہے۔
4)     پہلے اپنے گھر والوں سے بات کرنے میں مہینوں لگ جاتے تھے۔اب ہر وقت ہر کوئی موبائل سے اپنے گھر والوں اور دوستوں سے بات کر سکتا ہے۔
5)     ٹی وی کی وجہ سے تمام دنیا کی خبریں ایک لمحے میں معلوم ہو جاتی ہیں۔
لیکن جہاں سائنس کے فائدے ہیں نقصانات بھی ہیں۔
1)     انسان نے ایسے ہتھیار بنا لیے ہیں کہ دوسے انسان یا دوسرے ممالک غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔
2)     انسان کی اپنی زندگی نہ ہونے کے برابر ہے۔
3)     انسان میں فاصلے بڑھ گئے ہیں۔
4)     انسان اخلاق، کردار اور روایات ختم ہوتے جا رہے ہیں۔
5)     بچے کارٹون اور گیمز کھیلتے رہتے ہیں۔حادثات میں  اضافہ ہو گیا ہے۔
6)     کھانے پینے کی چیزوں میں کیمیائی اجزا شامل کر کے انھیں زہر آلود کیا جا رہا ہے۔
اس مضمون کو درج ذیل عنوانات کے تحت بھی لکھا جاسکتا ہے۔
1۔سائنس کے فائدے اور نقصانات                2۔سائنس ایک رحمت یا زحمت                      3۔جدید دنیا سائنس کی دنیا ہے! 4۔ہے دل کے لیے موت مشینوں کی حکومت      5۔احساِ س مروت کو کچل دیتے ہیں آلات           6۔سائنس ایک جادوگر
1)    سائنس کے کرشمے
2)    زراعت و صنعت
3)    محنت کی برکات

4)    کھیل

1 comment:

Unknown said...

I LIKE THIS THANKS