سائنس کے
کرشمے
سوال(الف)۔انسان نے
سائنس کاعلم کیسے سیکھا؟
جواب:پتھروں کو رگڑکر
آگ جلانے،اپنے بدن کوکپڑوں سے ڈھانپنے،اوردیگرچیزوں کاشعورحاصل کرنے سے ،انسان نے
سائنس کا علم سیکھا۔
سوال(ب)۔انسان نے
زمین کے سربستہ رازوں سے پردہ اٹھانے کے بعد کیا کیا؟
جواب:زمیں کے سربستہ
رازوں سے پردہ اٹھانے کے بعد چاندتک رسائی حاصل کی۔اورآج مریخ اوردوسری دنیائیں
اسکی لپیٹ میں ہیں۔
سوال(ج)۔انسان نے کس
طرح اپنی زندگی کو پر آسائش اورسہل بنایا؟
جواب:پہیا کی
ایجاد،بسیں ،کارین،ریل گاڑیاں اورہوائی جہاز بنا کر انسان نے اپنے زندگی کو پر
آسائش اورسہل بنایا۔
سوال(د)۔صنعت وحرفت
کادارومدارکس چیز پرہے؟
جواب:صنعت وحرفت
اورروزمرہ زندگی کے کم وبیش تمام معاملات کادارومدار بجلی پر ہے۔
سوال(ہ)۔سائنس کی
ہلاکت خیز ایجادات کون سی ہیں؟
جواب:سائنس کی ہلاکت
خیز ایجادات ،گولہ بارود،ایٹم بم،ہائیڈروجن بم وغیرہ ہیں۔
سوال(و)۔یہ زمین
اورمعاشرہ کس طرح پرامن،محبت اوربھائی چارے کانمونہ بن سکتے ہیں؟
جواب:اگرہم سائنس
اورسائنسی ایجادات کو انسانی فلاح وبہبوداوربہتری کے لیے استعمال کریں تو یہ زمیں
اورمعاشرہ امن،محبت اوربھائی چارے کانمونہ بن سکتاہے۔
سوال۔انسان کی ہمیشہ
سے کیاآرزورہی ہے؟
جواب:انسان پرندے کی
طرح اڑنے کے خواب دیکھاکرتاتھا۔یہی انسان کی آرزوتھی۔لیکن آج انسان ہوئی جہازوں
میں بیٹھا پرندے کی طرح اڑتاپھرتاہے۔
4 comments:
باکواس ترین
بکواسس ترین
گندا پانڈا
بہت شکریہ آپ کا بہت بہت شکریہ جناب
Post a Comment