Wednesday, 5 October 2016

6th class Test Syllabi and next teaching schedule...FGS


جماعت ششم،دوماہی امتحان اور آئندہ نصاب
1)     آزمائشی امتحان(Test)"حمد"،"نعت "اور"مادرِ ملت فاطمہ جناح" میں سے لیاجائے گا۔
2)     املا(Test)میں  مشکل الفاظ،جملے،اقتباس(Paragraph) شامل  ہوں گے۔
3)     وہ محاورات جن کے جملے جماعت میں بنوائے گئے ہوں گے،(Test)میں  شامل ہوں گے۔
4)     مختصر مشقی سوالات جن کے جوابات لکھوائے جاچکے ہیں،(Test)میں  شامل ہوں گے۔
5)     زبانی(Oral) ٹیسٹ بھی ہو گا۔جس میں طالب علم کو کتاب پڑھ کرسناناہو گی۔
سوال: حمد سے کیامراد ہے؟'یا'حمدکی تعریف کریں۔
جواب:اللہ کی تعریف کوحمدکہتے ہیں۔
سوال:نعت سے کیامرادہے؟'یا'نعت کی تعریف کریں۔
جواب:رسول اکرمﷺ کی تعریف کونعت کہتے ہیں۔
سوال:مادرِ ملت سے کیامرادہے؟'یا'مادرِ ملت کسے کہاجاتاہے؟'یا'مادرِ ملت کون تھیں؟
جواب: مادرِ ملت کے معنی ہیں "قوم کی ماں،"محترمہ فاطمہ جناح کومادرِملت کہاجاتاہے۔
سوال:قائدِ اعظم  سے کیامرادہے؟'یا'قائدِ اعظم  کسے کہاجاتاہے؟'یا'قائدِ اعظم  کون تھے؟
جواب: قائدِ اعظم کے معنی ہیں "عظیم رہنما"،محمد علی جناح کو ' قائدِ اعظم' کہاجاتاہے۔
سوال: بابائے قوم سے کیامرادہے؟'یا' بابائے قوم کسے کہاجاتاہے؟'یا'بابائے قوم کون تھے؟
جواب: بابائے قوم کامطلب ہے،'قوم کاباپ'،محمدعلی جناح کو بابائے قوم کہاجاتاہے۔
سوال:پھولوں کوعطرمیں بسانے سے کیامرادہے؟
جواب :اللہ نے پھولوں کو خوش بو عطاکی۔
سوال:اسم نکرہ سے کیامرادہے؟
جواب :اسمِ عام 'یا'وہ اسم جس میں عمومیت پائے جائے۔اسمِ نکرہ کہلاتاہت ہے۔مثلاً:گھر،مسجد،اسکول،کمرہ،نماز وغیرہ۔
سوال:رحمت کس نبی کا لقب ہے؟
جواب :'رحمت العالمین'حضورِ اکرمﷺ کالقب ہے۔
سوال:یتیموں کاوالی کس کوکہاجاتاہے؟
جواب :حضورِ اکرم ﷺ کویتیموں کاوالی کہاجاتاہے۔
سوال:'حرا'سے کیامراد ہے؟
جواب 'حرا'سے مراد غارِ حراہے۔یہ ایک غار ہے۔جہاں حضورِ اکرمﷺ جایاکرتے تھے۔
سوال:' مسِ خام'کوکندن بنانے سے کیامراد ہے؟
جواب :ناخالص سونے کاخالص سونا بنانا۔اجڈ لوگوں کو تہذیب سکھانا۔
سوال:نعت کاخلاصہ لکھیے۔
جواب :            وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا
مرادیں غریبوں کی برلانے والا
قرآن پاک میں حضورِ اکرم ﷺ کو "رحمت العالمین"کہاگیاہے۔آپﷺ غریبوں اورغیروں کے کام آتے تھے۔یتیم،مسکین،غلام اورکم زور آپ ﷺ کواپنی پناہ گاہ سمجھتے تھے۔لوگوں کے دلوں میں محبت پیداکی۔جھگڑے ختم ہوگئے۔اورتمام قبائل ایک ہوگئے۔آپ ﷺ قرآن جیسی کتابِ ہدایت لائے۔اجڈ،مہذب ہوگئے۔عرب  کی قسمت بدل گئی۔انسانیت سیدھے راستے پر چل پڑی۔
سوال:مسدس کسے کہتے ہیں؟
جواب :جس نظم کے ہر بندمیں چھ مصرعے ہوں اسے 'مسدس'کہتے ہیں۔نعت "مسدسِ حالی"سے لی گئے ہے۔اس نظم کااصل نام "مدوجزرِ اسلام "ہے۔
سوال: حمداورنعت میں کیافرق ہے؟
جواب :حمد اللہ کی تعریف اورنعت 'حضورِ اکرمﷺ'کی تعریف کوکہتے ہیں۔
سوال:محترمہ فاطمہ جناح کب اورکہاں پیداہوئیں؟
جواب: محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893ء کوکراچی میں پیداہوئیں۔
سوال: محترمہ فاطمہ جناح کس مقصدکے تحت قائدِ اعظم کے ساتھ لندن گئی تھیں؟
جواب: محترمہ فاطمہ جناح ،قائدِ اعظم کے ساتھ گول میزکانفرنس میں شرکت کرنے لندن گئی تھیں۔
سوال: محترمہ فاطمہ جناح نے اپنی ساری زندگی کس مقصدکے لیے وقف کردی تھی؟
جواب: محترمہ فاطمہ جناح نے اپنی ساری زندگی قوم کے مفادکے لیے وقف کردی تھی۔
سوال: محترمہ فاطمہ جناح نے کس پیٹ فارم سے تعلیمی خدمات کاسلسلہ جاری رکھا؟
جواب:محترمہ فاطمہ جناح نے اپوا(All Pakistan  Women’s  Association)کے پلیٹ فارم سے تعلیمی خدمات کاسلسلہ جاری کیا۔
سوال:محترمہ فاطمہ جناح کی کون سی خدمات آبِ زرسے لکھنے کے قابل ہیں؟
جواب:مہاجرین کی آباد کاری اورکشمیری مجاہدین کی دست گیری میں ان کی خدمات آب زرسے لکھنے کے قابل ہیں۔
سوال:محترمہ فاطمہ جناح کوکہاں دفن کیاگیا؟
جواب: محترمہ فاطمہ جناح کوکر ا چی میں، احا  طۂ  قا ئدِ اعظم میں دفن کیا گیا۔
اہم نوٹ:
ٹیسٹ اس میں سے ہو گا۔ جو کام اسکول میں' یا 'گھرکے لیے دیا جاتا ہے 'یا' کاپی پر لکھوایا جا تا ہے۔ اسے "مشق (Practice)"سمجھا جا ئے۔ ایک فائل بنا کر اسے محفوظ کرتے جائیں۔ یہی نوٹس ہوں گے۔  شکر یہ
ملکۂ کہسار۔۔۔مری
سوال:سطحِ سمندرسے مری کی بلندی کتنی ہے؟
جواب: مری سطحِ سمندرسے تقریباً 7500 فٹ بلند ہے۔
سوال:مری میں برف باری کب ہوتی ہے؟
جواب: دسمبرکے آخرے عشرے سے لے کرفروری کے ابتدائی عشرے تک دورانیہ ،شدیدبرف باری کازمانہ ہے۔
سوال:مری کوملکۂ کہسارکیوں کہاجاتاہے؟
جواب: دل فریب خوب صورتی اوردل کش نظاروں کی وجہ سے مری کو"ملکۂ کہسار" کہاجاتاہے۔
سوال:مری کے لوگوں نے انگریزوں کے خلاف کون سی جنگ لڑی؟
جواب: مری کے لوگوں نے انگریزوں کے خلاف گوریلاجنگ لڑی۔
سوال:انگریزوں کومری میں قدم جمانے کاموقع کب میسرآیا؟
1857ء کی جنگِ آزادی میں مسلمانوں کوناکامی ہوئی توانگریزوں کومری میں قدم جمانے کاموقع ملا۔
سوال:مری کے راستے میں کون سے درخت ہیں؟
جواب: اسلام آبادسے مری جاتے ہوئے راستے کودونوں جانب چیراورصنوبرکے درخت ہیں۔
سوال: کیاقائدِ اعظم کبھی مری گئے؟
جواب: جی ہاں قائدِ اعظم محمدعلی جناح 1946ء میں کشمیرسےواپس آتے ہوئے مادرِ ملت فاطمہ جناح کے ساتھ مری تشریف لائے تھے۔
اورمری کے جی او پی چوک میں فرزندانِ اسلام سے خطاب کیا۔
سوال: کیامری میں کوئی ادارہ ہے؟
جواب: مری میں دوادارے بہت مشہورہیں۔(1)گھوڑاگلی کے مقام پرسکاؤٹ کی تربیت گاہ۔(2)مشہورتعلیمی درس گاہ لارنس کالج۔
سوال:مری سے کن مقامات تک جایاجاسکتاہے؟
جواب: ایک بل کھاتی سڑک مری کوایبٹ آبادسے ملاتی ہے۔اس سڑک کے توسط سے ایوبیہ،خانس پور،باڑاگلی اورنتھیاگلی کی سحرانگیزمقامات کی سیر کی جاسکتی ہے۔
سوال:مری کس علاقے کاایک تاریخی اورتفریحی پہاڑی مقام ہے؟
جواب: مری پنجاب کا ایک تاریخی اورتفریحی پہاڑی مقام ہے۔
سوال:انیسویں صدی کی تیسری دہائی میں مری میں بیس کیمپ کس نے بنایا؟
جواب: انیسویں صدی کی تیسری دہائی میں انگریزوں نے مری میں بیس کیمپ کس نے بنایا۔
سوال:درج ذیک تراکیب اورمحاورات کوجملوںمیں استعمال کریں۔
جواب: صحت افزا۔صحت دینے والی جگہ                      مری ایک خوب صورت صحت افزا مقام ہے۔
نبردآزماہونا۔مقابلہ کرنا                                              مری کے لوگ انگریزوں  کے خلاف نبرد آزماہوئے۔
فرزندانِ اسلام۔اسلام کے بیٹے                                  فرزندانِ اسلام ہرلمحے اسلام کے نام پر اپنی جانیں قربان کرنے کوتیاررہتے ہیں۔
قابلِ دید۔دیکھنے کے قابل                                          مری ایک قابلِ دید خوب صورت،تاریخی اورتفریحی مقام ہے۔
ہم ایک ہیں
سوال:      شاعرنے کون سی دوچیزوں کوسانجھاقراردیاہے؟
جواب: شاعرنے خوشیاں اورغم کوسانجھاقراردیاہے۔
سوال:"بندمٹھی"سے شاعرکی کیامرادہے؟
جواب: جس طرح بندمٹی مضبوط ہوتی ہے۔اس طرح اللہ ہمیں متحد اوراکٹھارکھے(آمین)۔
سوال:پاک وطن کی عزت کتنی پیاری ہے؟             
جواب: پاک وطن کی عزت ہمیں اپنی جان سے پیاری ہے۔
سوال:نظم میں ٹیپ کامصرع کسے کہاجاتاہے؟
جواب: ایسامصرع جونظم کے ہربندکےآخرمیں دہرایاجائے۔اسے ٹیپ کامصرع کہتے ہیں۔اس نظم "ہم ایک ہیں"میں"اس پرچم کے سائے تلے ،ہم ایک ہیں،ہم ایک ہیں"ٹیپ کامصرع ہے۔
سوال: قومی نظم کسے کہتے ہیں؟
جواب: ایسی نظم جس میں ملک وقوم کے ساتھ محبت کااظہار کیاجائے،اسے قومی نظم کہاجاتاہے۔
سوال:      ایک ہی کشتی کے ہیں مسافر،اک منزل کے راہی                            اپنی آن پہ مٹنے والے ہم جاں باز سپاہی
اس شعر میں"ایک ہی کشتی کے مسافر"،"اک منزل کے راہی"اور"جاں باز سپاہی "سے کیا مراد ہے؟
جواب: (1) ایک ہی کشتی کے مسافر            (2) اک منزل کے راہی             (3) جاں باز سپاہی      
پاکستان کے مسلمانوں(لوگوں)کوکہاگیاہے۔
اشتہارات "ضرورت نہیں ہے" کے
سوال:الفاظ  اورمحاورات کو جملوؐ میں استعمال کریں۔
جواب: ہاتھ لٹکاتے آنا۔ناکام لوٹنا دیکھو!وہ سپاہی ہاتھ لٹکاتے آرہاہے۔لگتاہے،چورآج پھراس کے ہاتھ سے نکل گیاہے۔
پلے باندھ لینا۔اثر لینا                                  اچھے بچے اپنے والدین کی ہربات پلے باندھ لیتے ہیں۔اورصرف تعلیم کی طرف توجہ دیتے ہیں۔
عہدہ برآہونا۔پوراکرنا                                ہمیں اپنے عہدسے عہدہ برآہوناچاہیے۔کیوں کہ قیامت کے دن وعدوں کے متعلق پوچھاجائے گا۔
سوال پیداہونا۔سوال اٹھنا                          جب خود حکم ران ہی بدعنوانی کرنے لگ جائیں تو عوام کے اذہان میں سوال توپیداہوں گے۔
سوال:مزاح نگار کسے کہتے ہیں؟
جواب: لکی پھلکی یامزاحیہ تحریرکو مزاح کہاجاتاہے۔جوادیب مزاحیہ تحریرں لکھتے ہیں انھیں مزاح نگارکہاجاتاہے۔
سوال:مزاحیہ ادب سے کیامرادہے؟
جواب: جس تحریرمیں شگفتگی پائی جائے اور ہلکے پھلکے اندازمیں معاشرے میں پائی جانے والی کم زوریوں کوبیان کیاجائے،مزاح کہلاتاہے۔جب کہ طنزیہ تحریرمیں طنزکی وجہ سے چبھن کااحساس ہوتاہے۔مزاحیہ شاعری میں کسی انسانی یامعاشرتی ناہم واری پربراہِ راست تنقید کرنے کی بجائے باواسطہ تنقیدکی جاتی ہے۔
یومِ دفاع
سوال:یومِ دفاع کب اورکیوں منایاجاتاہے؟
جواب: یومِ دفاع 6ستمبر کومنایاجاتاہے۔6ستمبر1966 کورات کے اندھیرے میں بھارت نے پاکستان پرحملہ کردیاتھا۔لیکن ہماری بہادرفوج نے دشمن کے چھکے چھڑادیے۔یہ دن اس کی یادمیں منایاجاتاہے۔
سوال:ستمبر 1965ء کی جنگ کتنے روز جاری رہی؟
جواب: ستمبر 1966ء کی یہ جنگ 17روزجاری رہی تھی۔
سوال:درج ذیل الفاظ اورمحاورات کے جملے بنائیں۔
جواب: چھکے چھڑادینا۔شکست دینا               فٹ بال میچ میں لیاقت ہاؤس نے سب کے چھکے چھڑادیے۔                              
جنون سرد پڑنا۔غصہ ٹھنڈاہونا                     پڑھنے کاجنوں دودن بعدہی سردپڑ گیا۔لیکن کام یابی انھیں ملتی ہے جو مسلسل محنت کرتے ہیں۔
جوق درجوق۔گروہ کے گروہ                       فتح مکہ کے بعد لوگ جوق درجوق اسلام قبول کرنے لگے۔
سکہ بٹھانا۔بہادری دکھانا                             احمد نے جماعت میں اول آکر،تمام طلباپراپنی قابلیت کاسکہ بٹھادیا۔
میلی آنکھ سے دیکھنا۔بری نگاہ سے دیکھنا         جوبھی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سےدیکھے گا۔وہ آنکھ ہی نکال دیں گے۔
نیست ونابودکرنا۔مٹادینا۔ختم کرنا                دنیامیں وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جومحنت کرتی ہیں۔ورنہ وقت ہر خشک وترکونیست ونابودکردیتاہے۔
سوال: کیاپاکستان ایٹمی طاقت ہے؟
جواب: جی ہاں پاکستان دنیاکی ساتویں ایٹمی طاقت ہے۔   
سوال:پاکستان نے کتنے قسم کے میزائل بنائے ہیں۔نام لکھیے۔
جواب: اللہ کے فضل سے ہم نے اپنے دفاع کے لیے بابر،غوری،غزنوں،بدر اورحتف میزائل بنارکھے ہیں۔
پراناکوٹ
سوال: نظم پراناکوٹ میں کن دو تاریخی شخصیات کاذکرآیاہے؟
جواب: نظم پراناکوٹ میں،مارکوپولواورواسکوڈی گاماکاذکرآیاہے۔
سوال: نظم پراناکوٹ میں کوٹ پر چکنائی کے دھبوں کاباعث کیاہے؟
جواب:یہ کوٹ ایک حلوائی بھی پہن چکاہے اس لیے اس پر چکنائی کے دھبے ہیں۔
سوال: نظم پراناکوٹ میں،کوٹ کوتاریخ کاورق کیوں کہاگیاہے؟
جواب:کوٹ،تاریخ کے مختلف حوالوں کو بیان کرتاہے۔اس لیے اسے تاریخ کاایک ورق کہاگیاہے۔
سوال: نظم پراناکوٹ میں ،پرانے کوٹ کوکون کون پہن چکے ہیں؟
جواب:اس کوٹ کو واسکوڈی گاما،ترک اورایرانی پہن چکے ہیں۔
سوال:قافیہ کسے کہتے ہیں۔
جواب :شعرکے آخر میں آنے والے ہم آواز الفاظ کو قافیہ کہتے ہیں۔مثال:
گزشتہ صدیوں کی تاریخ کاورق ہے یہ کوٹ
خریدو اسے کہ عبرت کا اک سبق ہے یہ کوٹ
اس شعرمیں"ورق' اور'سبق'،قافیہ ہیں۔
سوال: تلمیح کسے کہتے ہیں؟نظم پراناکوت میں سے مثالیں دیں۔
جواب:جب کلام میں کسی تاریخی شخصیت یاواقعے کی طرف اشارہ کیاجائے،تو اسے تلمیح کہتے ہیں۔اس نظم "پراناکوٹ"میں"واسکوڈی گاما"اور "مارکوپو"تلمیحات ہیں۔
گل صنوبرکی کہانی
سوال:محسن پور کے آس پاس کون سی وباءپھیلی ہوئی تھی؟
جواب: محسن پور کے آس پاس کے علاقے میں طاعون کی وباء پھیلی ہوئی تھی۔
سوال:گل اورصنوبرکاآپس میں کیارشتہ تھااوروہ ظہیرہ کے گھرکیوں گئے؟
جواب:گل اورصنوبرآپس میں بہن بھائی تھے۔اوریہ دونوں اس لیے گئے تھے کی گل بھوکاتھااوراس کے کھانے کے لیے کچھ لینے صنوبر اپنے بھائی کولے کر گئی تھی۔
سوال:ظہیرہ اپنے گناہ کاکفارہ کیسے اداکرناچاہتی تھی؟
جواب:ظہیرہ نے گل کو آزاد کردیا۔
سوال:صنوبرہاتھ میں خنجرلے کرکس کوقتل کرنے آئی تھی؟
جواب:صنوبر ،ظہیرہ کوقتل کرنے آئی تھی۔
سوال:نصیرکون تھااوراس کی حالت کیوں خراب ہوتی جارہی تھی؟
جواب:نصیر ،ظہیرہ کابیٹاتھااوراسے سانپ نے کاٹ لیاتھا۔اس لیے اس کی حالت خراب ہوتی جارہی تھی۔
سوال:اس کہانی میں کس قوم کی خودداری اورغیرت بیان کی گئی ہے؟
جواب:اس سبق میں پٹھان قوم کی خودداری اورغیرت بیان کی گئی ہے۔
سوال:درج ذیل تراکیب محاورات کوجملوں میں استعمال کریں کہ ان کا مفہوم واضح ہوجائے۔
جواب:سایہ منڈلانا۔ڈر ہونا       بیماری کی وباکی وجہ سے بستی کے لوگوں کے سروں پرموت کے سائے منڈلاتے رہتے تھے۔
ہوکاعالم ہونا۔کچھ نہ ہونا              طاعون کی وجہ سے گھر اورجھونپڑیاں خالی ہوگئیں۔ہرطرف ہو کاعالم تھا۔
تان لگانا۔سرچھڑنا۔گانا گانا         جب حالات اچھے تھے،اورکوئی نوجوان بلوچ الغوزے پرتان طھڑتاتو سریل آواز دورتک سنائی دیتی تھی۔
آدم زاد۔آدمی۔انسان               بستی میں ہرطرف موت تھی۔اورکوئی آدم زاد دکھائی نہیں دیتاتھا۔
تمتمااٹھنا۔شرم یاغصے سے چہرہ سرخ ہونا        صنوبر سمجھی کہ امیرعورت اسے غلام بناناچاہتی ہے۔اس کاچہرہ غصے سے تمتمااٹھا۔
خوف زدہ۔ڈراہوا                       دشمن کے ہاتھ میں خنجردیکھ کر،امجد خوف زدہ ہوگیا۔
مارگزیدہ۔سانپ کاکاٹاہوا            صنوبر کو مار گزیدہ کاعلاج معلوم تھا،وہ ذراسی دیرمین بوٹی لائی اورعرق نصیرکے منہ میں ٹپکایا۔اس نے آنکھیں کھول دیں۔
انتقام کی آگ بھڑکنا۔بدلے کی آگ            صنوبرکے دل میں ظہیرہ کے خلاف بدلے کی آگ بھڑک رہی تھی۔
تیرکی طرح لگنا۔بہت تکلیف دینا                  گرم لو،تیر کی طرح سینے کو چیرتی ہوئی محسوس ہورہی تھی۔
فرشتہ اجل۔موت کافرشتہ                          کسی کے قدموں کی آہٹ بھی،فرشتۂ اجل کی آہٹ محسوس ہوتی تھی۔
سوال:لوک کہانی کسے کہتے ہیں؟
جواب:کسی علاقے کی مخصوص تہذیبی اورمعاشرتی کہانی جوسینہ بہ سینہ سفرکرتی ہوئی جدیددورمیں تحریری شکل میں سامنے آئے،"لوک کہانی"کہلاتی ہے۔
شیخ سعدی کے اقوال
سوال:شیخ سعدی کااصل نام کیاتھا؟
جواب: شیخ سعدی کااصل نام شیخ شرف الدین سعدی تھا۔
سوال:شیخ سعدی کوکس لقب سے یادکیاجاتاہے؟
جواب: شیخ سعدی کوحکیم مشرق کے لقب سے یادکیاجاتاہے۔
سوال:انھیں حکیم مشرق کے علاوہ کیا کہاجاتاہے؟
جواب:شیخ سعدی کو حکیم مشرق کے علاوہ معلمِ اخلاق بھی کہاجاتاہے۔
سوال:انھوں نے زندگی کابیشترحصہ کس کام میں گزارا؟
جواب:شیخ سعدی نے زندگی کاطویل عرصہ سیروسیاحت میں گزارا۔
سوال:شیخ سعدی کی نظم ونثرکی دوکتابوں کے نام لکھیں۔
جواب:شیخ سعدی کی نثر کی کتاب"گلستاں"اورنظم کی کتاب"بوستاں" ہے۔گلستانِ سعدی' دنیاکی سوعظیم کتب میں شامل ہے۔
سوال:قول سے کیامرادہے؟
جواب:قول کے معنی بات،سخن اورکہاوت کے ہیں۔جب اصلاحی معنوں مین وہ بات جوایک مثال کی سورت اختیار کرجائے اورمختلف مواقع پرکسی بات کوسمجھانے کے لیے،یا بات میں زورپیداکرنے کے لیے استعمال کی جائے "قول"کہلاتی ہے۔
بادل کاگیت
سوال 1:بادل کاگھرکہاں ہے؟
جواب:بادل کاگھر سمندرکی گہرائیوں میں تھا۔
سوال2:بادل کوایک دن تپتی شعاعوں نے کیاکہا؟
جواب:بادل کوایک دن تپتی شعاعوں نے کہا آتجھے "تارے دکھائیں"۔
سوال3:بادل نے کس دھن میں اپناگھرچھوڑ دیا؟
جواب:بادل ستاروں کی دھن میں وطن چھوڑ آیا۔
سوال4:بادل تھک گیاتواس نے کیاکہا؟
جواب:میں غم کی شدت میں ادھر اُدھر لپکتا،پلٹتارہا۔کبھی چمکا،کبھی گرجا،کبھی دھواں بن کر،کبھی دیابن کر زندگی کرنے کی کوشش کی۔لیکن کسی کو میرے دکھ پر کوئی غم نہیں تھا۔آخر شدتِ غم سے میرے آنسو نکل پڑے،لیکن حیرت اس وقت ہوئی جب میرے آنسوؤں پر لوگ مسکرانے لگے۔دنیا دھل گئی۔اورمیں نے ایک نیاسفر شروع کیا۔آورایک بار پھرسمندر میں ملنے کی لگن میں زمیں دوز ہوگیا۔
سوال5:بادل کے رونے کیاکیامرادہے؟
جواب:بادل کے رونے سے مرادہے'بارش ہونا'۔
سوال6:بادل پر آخرکارکون سی گتھی کھلی؟
جواب:بارش ہونے کے بعد پانے ندی نالوں کی صورت اکٹھاہوتاہے۔یہ ندی نالے دریاسے ملتے ہیں اوردریا سمندر میں جاکر گرتے ہیں۔یوں بادل کومعکوم ہوا یہ سب کچھ زندگی کاایک چکر ہے۔
سوال7:نظم بادل کاخلاصہ تحریرکریں۔
جواب:بادل نے میں سمندرکی گہرائیوں میں رہتاتھا۔ایک دن تپتی شعاعوں نے مجھے سبزباغ دکھائے،یوں آسمان کی بلندیوں میں اڑنے کی لالچ میں بے وطن ہوا۔یوں کبھی اس جگہ کبھی اس جگہ بے یارومددگار پھرا۔اچانک آسمان پر بجلی کڑکی،میں اپنی ذات کے غم میں اکیلاتھا۔آخرشدتِ غم سے میں روپڑا۔لیکن کسی نے میری دل جوئی نہ کی ۔بل کہ دنیامسکرانے لگی۔یوں میں نے زندگی اورکائنات کے کئی راز دیکھے۔اورآخر میں اپنے گھرپہنچا،سمندر میں آکرمل گیا۔


No comments: