Wednesday 5 October 2016

اسلامی ممالک کی تنظیم(OIC)

اسلامی ممالک کی تنظیم(OIC)

س1:علامہ محمد اقبالؒ نے مسلمانوں کو کیا تاکید کی تھی؟

جواب: ایک اللہ،ایک رسول ﷺ اور ایک کتاب کو ماننے والوں کو ایک قوم بننے کی تاکید کی گئی۔علامہ محمد اقبالؒ نے فرمایا:

ایک ہوں ،مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے             نیل کے ساحل سے لے کر تابخاکِ کاشغر

س2: اسلامی اتحاد کی ضرورت  کب محسوس کی گئی تھی؟

جواب:بیسویں صدی کے آغاز اور پہلی جنگ ِ عظیم (1914-19 )کے بعد اسلامی ممالک کے اتحادکی ضرورت  محسوس کی گئی۔

س3: اسلامی ممالک کی تنظیم کے قیام کی تجویز کس نے پیش کی؟

جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم کے قیام کی تجویز سعودی حکم ران شاہ عبدالعزیز نے پیش کی۔

س4: اسلامی ممالک کی تنظیم کا پہلا اجلاس کب اور کہاں ہوا؟

جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم کا پہلا اجلاس 1926ء میں،مکہ مکرمہ میں ہوا۔

س5: اسلامی ممالک کی تنظیم کا دوسرا اجلاس کب ہوا اور کیا فیصلہ ہوا؟


جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم کا دوسرا اجلاس 1931 میں ہوا ور   بیت المقدس کو اسلامی  تنظیم کا صدر دفتر بنانے کا فیصلہ 
ہوا۔

س6: اسلامی ممالک کی تنظیم  نو کا فیصلہ کب ہوا؟اور کتنے ممالک شامل ہوئے؟

جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم کی تنظیمِ نو کا  فیصلہ 1965ء میں حج کے موقع پر مکہ مکرمہ میں ہوا۔اور اس موقع پر 35 
ممالک کے 165 شخصیات  نے اس کو ازسرِ نو قائم کیا۔

س7:یہودیوں نے کیا شرم ناک حرکت کی؟

جواب:اگست 1969ءمیں یہودیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدِ اقصیٰ کو آگ لگا دی۔

س8:تنظیمِ نو کے بعد اسلامی ممالک کی تنظیم کا اجلاس کب اور کہاں ہوا؟اور کس نے صدارت کی؟

1969 جواب: میں مراکش کے شہر رباط میں،مراکش کے شاہ حسین کی صدارت میں اسلامی ممالک کا پہلا اجلاس منعقد 

ہوا۔24 ممالک کے سربراہان شریک ہوئے۔

س9: اسلامی ممالک کی تنظیم کی تنظیمِ نو کے بعددوسرا اجلاس کب اور کہاں ہوا اور کس نے صدارت کی؟

جواب: اسلامی ممالک کی تنظیم کی تنظیمِ نو کے بعددوسرا اجلاس 1974ءمیں لاہور(پاکستان) میں منعقدہوا۔اور وزیراعظم 

پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے اس کی صدارت کی۔اس اجلاس میں چالیس(40) ممالک نے شرکت کی۔

س10: اسلامی ممالک کی تنظیم کا صدر دفتر کہاں ہے؟

جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم کا صدر دفتر سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہے۔

س11:اسلامی ممالک کی تنظیم کا جھنڈاکیسا ہے؟

جواب:اسلامی ممالک کی تنظیم کے جھنڈاسبز رنگ کا ہے۔جس کے وسط(درمیان) میں سفید رنگ کا دائرہ ہے۔اس سفید 

دائرے میں سرخ ہلال ہے۔اور اس کے اوپر 'اللہ اکبر'لکھا ہوا ہے۔

·       اقوامِ متحدہ کے بعد" اسلامی ممالک کی تنظیم"دوسری سب سے بڑی تنظیم ہے۔جس کے تمام مسلم ممالک ممبرز(ارکان) ہیں۔

·       دنیا کے زیرِ زمین تیل کا 75 فی صد مسلم ممالک  کے پاس ہے۔


·       مسلمانوں میں وسائل کی کمی نہیں،یک جہتی اور اتحاد کا فقدان ہے۔

No comments: