Wednesday, 5 October 2016

نعت(جماعت ہفتم)

نعت

سوال1 :مختصر جوابات دیں۔

(الف): رَحمت کس نبی کا لقب ہے؟                                            

جواب:"رَحمت" حضور اکرم ﷺ کا لقب ہے۔

(ب): یتیموں کا والی کس کو کہا جاتا ہے؟                        

جواب: حضورِ اکرم ﷺ کو یتیموں کا والہ کہا جاتا ہے۔

(ج): "حرا" سے کیا مراد ہے؟                   

جواب: ایک غار کا نام ہے۔ حضورِ اکرم ﷺ وہاں جایا کرتے تھے۔

(د): مسِ خام کو کندن بنانے سے کیا مراد ہے؟             

جواب: کچی دھات کو خالص سونا بنانا، یعنی بھٹکے ہو ئے انسانوں کو سیدھا راستہ دکھانا۔

(د): عرب پر کیا چیز چھائی ہوئی تھی؟                           

جواب: عرب پر جہالت (ظلمت اور گم راہی)چھائی ہوئی تھی۔

سوال نمبر 4: درج ذیل محاورات کے معنی لکھیں اور جملوں میں استعمال کریں؟ غم کھانا، مراد بر لانا،  درگزر کرنا،  زِیر وز َبر کرنا، کایا پلٹنا، شیر 

و شکر کرنا۔

الفاظ ومحاورات
معانی
جملے
غم کھانا
دکھ محسوس کرنا
حضورِ اکرم ﷺ دشمنوں کا بھی غم کھاتے تھے۔
مراد بر لانا
خواہش پوری کرنا
حضورِ اکرم ﷺ غریبوں کی  مرادیں بر لائے۔
درگزر کرنا
معاف کرنا
درگزر کرنے کی عادت اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔
زِیروزَبر کرنا
تباہ کرنا/برباد کرنا
ہمیں  لڑائی جھگڑے کو زِیر زَبر کر کے ،متحد ہو جا نا چاہیے۔
کایا پلٹنا
قسمت بدلنا
علی کی محنت رنگ لائی اور اس کی کایا پلٹ گئی۔وہ آج ایک کام یاب ڈاکٹر ہے۔
شیروشکر کرنا
ملادینا/ایک کر دینا
ہمیں شیر وشکر ہو کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

سوال نمبر 6: درج ذیل  کے معنی لکھیں۔ ملجا، ماویٰ، کایا، قرنوں سے، بد اندیش۔

ملجا
پناہ گاہ
قرنوں سے
صدیوں سے
نسخۂ   کیمیا
قرآن مجید
مسِ خام
کچی دھات

ماویٰ
پناہ گاہ
بد اندیش
بُرا سوچنے والا
کندن
خالص سونا
مفا سد
لڑائی جھگڑے

کایا
قسمت
درگزر
معاف کرنا
بیڑا
کشتی/ناؤ
موجِ بلا
طوفان

سوال7: درج ذیل الفاظ کے متضاد لکھیں۔مصیبت، غریب، زیر، کھرا، اِدھر۔

الفاظ
متضاد الفاظ
الفاظ
متضاد الفاظ
الفاظ
متضاد الفاظ
الفاظ
متضاد الفاظ

مصیبت
خیریت
زِیر
زَبر
اِدھر
اُدھر



غریب
امیر
کھرا
کھوٹا





سوال نمبر8: اعراب کی مدد سے تلفظ واضح کریں۔جہل، کندن، نسخہ  کیمیا، مفاسد، درگزر

جَہَل
کُنْدن
نُسْخَہ ءِ  کِیْمِیَا
مُفَاسِدْ
دَرْگُزَرْ

سوال نمبر 9:اس نعت کا خلاصہ لکھیں۔

جواب: حضورِ اکرم ﷺ رحمت العا لٰمین کے نام سے مشہور ہو ئے۔ ہر کسی کے کام آتے تھے۔ مسکین، غریب اور یتیم  اپنا سمجھتے تھے۔ 

لڑائی جھگڑے ختم کر کے لوگوں کو ایک دوسرے کا بھائی بنا دیا۔ اب انسانیت درست راستے پر چل پڑی اور اس کے گم راہ ہونے کا خطرہ ٹل 

گیا۔ یہ سب آپ ﷺ کی مہربانی سے ہوا۔

سوال نمبر 10: وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا                           مرادیں غریبوں کی بر لانے والا

نعت کے اس شعر میں قرآن مجید کی  کس  آیت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے؟

جواب: نعت کے اس شعر میں اس آیت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ "وَمَا اَرْسَلْنَا کَ اِلَّا رَحْمَتَ الِّلْعَا لٰمِیْن "(ترجمہ): اور ہم نے 

آپﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رَمے بنا کر بھیجا۔
رحمت
زحمت
غیروں
اپنوں
اپنا
پرایا/غیر
ضعیف
قوی
گلام
آقا
بدانیش
خیر اندیش
جہل
علم
خوب
بد
چھوٹی
بڑی
دن
رات





 
سوال: نعت سے کیا مراد ہے؟ 'یا' نعت کی تعریف کریں۔

جواب: رسول اکرم ﷺ کی تعریف کو نعت کہتے ہیں۔

مادرِ ملت، فاطمہ جناح

سوال: ما درِ ملت سے کیامراد ہے؟ 'یا' ما درِ ملت کسے کہا جاتا ہے؟ 'یا' مادرِ ملت کون تھیں؟

جواب: مادرِ ملت کے معنی ہیں "قوم کی ماں، "محترمہ فاطمہ جناح کو مادرِ ملت کہا جاتا ہے۔

سوال:قائدِ اعظم  سے کیامرادہے؟'یا'قائدِ اعظم  کسے کہاجاتاہے؟'یا'قائدِ اعظم  کون تھے؟

جواب: قائدِ اعظم کے معنی ہیں "عظیم رہنما"،محمد علی جناح کو ' قائدِ اعظم' کہاجاتاہے۔

سوال: بابائے قوم سے کیامرادہے؟'یا' بابائے قوم کسے کہاجاتاہے؟'یا'بابائے قوم کون تھے؟

جواب: بابائے قوم کامطلب ہے،'قوم کاباپ'،محمدعلی جناح کو بابائے قوم کہاجاتاہے۔

سوال:اسم نکرہ سے کیامرادہے؟

جواب :اسمِ عام 'یا'وہ اسم جس میں عمومیت پائے جائے۔ اسمِ  نکرہ  کہلاتاہے۔ مثلاً: گھر،مسجد، اسکول، کمرہ، نماز وغیرہ۔

سوال اسمِ معرفہ سے کیا مراد ہے؟

جواب: اسے اسمِ خاص بھی کہتے ہیں۔ ایسا اسم جس میں خصوصیت پائے جائے۔ مثال: مسجد، پاکستان، مدینہ، مینارِ پاکستان ؤغیرہ۔

سوال: محترمہ فاطمہ جناح کب اور کہاں پیدا ہوئیں؟

جواب: محترمہ فاطمہ جناح  31 جولائی 1893 کو کراچی میں  پیدا ہو ئیں۔



7 comments:

Taha said...

I learn many things I did not know it is very simple to understand Good service I appreciate

ijaz Ahmed said...

Good job

Unknown said...

Good job brother



Unknown said...

ماشاءاللہ

Unknown said...

جزاک اللّہ ہو خیرا

Unknown said...

جزاك الله خير

Unknown said...

Bundle of thanx.