Wednesday 12 December 2012

خاکہ نگاری۔مظہرفریدی


خاکہ نگاری۔مظہرفریدی۔
سیرت نگاری،سوانح عمری اورآپ بیتی بھی خاکہ نگاری کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے سے بنی ہیں۔ادباء موج میں آکراپناخاکہ بھی تو اڑاتے ہیں۔ایسی مثالیں خطوط غالب میں عام ہیں۔کبھی اپنانام لے کر "رقیب"کورقیبِ روسیاہ بنانے کاکام بھی لیاجاتارہاہے۔
*    ہجوِ نگاری بھی تو ایک خاکہ  ہی تھی۔لیکن کس قسم کی خاکہ نگاری تھی ؟۔۔۔۔
*    شہرِ آشوب بھی توایک خاکہ نگاری ہی تھی۔اوراس میں جگرِ لخت لخت کے علاوہ عصمتوں کے چراغ بجھے،بانکپن کے خواب لٹے،معصومیت کے گلاب کٹے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*    قصیدہ بھی توایک خاکہ تھا جس میں ہر کس وناکس کو ظلِ الہی کہاگیا۔اوران لکھنے والوں نے تاریخ کاچہرہ بگاڑ دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*    مرثیہ بھی تو ایک خاکہ نگاری ہی تھی کہ جس مین مظلوم اورظالم کے ہر نقشِ کو نقشِ لازوال بناکردکھایاگیا۔کیاواقعہ کربا  کومرثیہ(خاکہ )کی صورت میں پیش کرنا شعراءکاکارنامہ نہیں اورخاکہ نگاری کی عمدہ مثال بھی۔۔۔۔۔۔
*    پھر سیرت النبیﷺ ،کیاخاکہ کی ذیل میں نہیں آتی،ہاں یہ کینوس بڑاہوجاتاہے۔بنیادی اصول وضوابط تووہی رہتے ہیں۔
*    پھرسیرت صحابہ اورسیرتِ اہلِ بیت اطہار کیا خاکہ نگاری نہیں ہیں۔
*    سیرت اولیائے عظام اورملفوظاتِ اولیائے کرام بھی خاکہ نگاری کے ضمن میں شامل نہیں ہوں گے؟
*    جتنے بھی ہمارے پسندیدہ ہیرو،ملکی وقومی سطح کے رہنما اورعلاقائی حوالے ہیں کیا وہ کاکہ نگاری میں شامل نہیں ہوں گے۔
*    ہم جوروزانہ قہوہ خانوں ،چائے خانوں اورمختلف جگہوں پر بیٹھ کرگپ شپ کے نام پر جوکچھ کرتے ہین کیا وہ خاکہ اڑانے میں نہیں آتا۔
اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ خاکہ نگاری کی حدودوقیودکو طے کرلیاجائے۔اسے اصول وضوابط کی زنجیرسے جکڑ دیاجائے۔اورہھرخاکہ نگاری کی ایک مخصوص تعریف متعین کرکے خاکہ نگاری کی جائے۔کیاایساممکن ہے؟ آج تک ادب کیاہے؟شاعری کیاہے؟ ناول کیاہے؟افسانہ کیاہے؟وگیرہ وغیرہ کی کسی ایک تعریف پرتواہلِ علم وفن متفق نہین ہوئے کیا خاکہ نگاری کی کسی مخسوص تعریف پرمتفق ہوجائیں گے؟ناں بھائی ناں!"ایسی محبت سے ہم بازآئے"،یہ توبھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالنے والی بات ہے۔آپ ایک تخلیقی کام کررہے ہیں کرتے رہیں۔کون کیاکررہاہے۔یہ مت سوچیے۔یہ دیکھیے کہ آپ اپنے حصے کاکام کررہے ہیں۔

No comments: